وزیرِ خزانہ نے بڑے ٹیکس فراڈ سے پردہ اٹھا دیا

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مختلف کمپنیاں 29 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کر رہی ہیں۔اسلام آباد میں محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی وفد کے ساتھ مفصل بات چیت کی، معاشی استحکام آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب بڑھانا ہے، جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب ساڑھے 13 فیصد تک بڑھانا ہے، سیلز ٹیکس کی چوری روکنی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کمپنیاں ٹیکس کم کرنے کے لیے ان پٹ ٹیکس بڑھاتی ہیں، سیلز ٹیکس جمع کر کے آگے نہ دینا اعتماد کو توڑنا ہے، ایف بی آر میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close