عمران خان کی بہن کو جیل میں ملاقات سے روک دیا گیا

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل میں قید کیا ہوا ہے، کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین خان نے کہا کہ ہم اس وجہ سے پریشان ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، اُمید نہیں تھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہو گا۔نورین خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل میں ایسے ڈالا ہوا ہے جیسے وہ کوئی مجرم ہیں۔

نورین خان کا ملاقات نہ کرانے پر ہائیکورٹ سے رجوع:دوسری جانب بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔سلمان اکرم راجہ، فیصل چوہدری، خالد یوسف سمیت وکلاء کی 5 رکنی ٹیم کے ذریعے درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بھائی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی جائے، بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ پٹیشنر اور دیگر فیملی ممبرز کی بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرانے سے انکار کر رہے ہیں، معلوم ہوا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے بنیادی سہولتیں واپس لے کر خراب صورتِ حال میں رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close