اسلام آباد(پی این آئی) چوہدری نثار علی خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے متعلق خبروں کو خاندانی ذرائع نے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے حوالے سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، چوہدری نثار کی اسد قیصر سے اس حوالے سے ملاقات نہیں ہوئی۔ خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار آزاد حیثیت سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں