اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی کے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کےچئیرمین کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، چئیرمین انٹر بورڈ کراچی ذوالفقار شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کےمطابق انٹر بورڈ کراچی میں ایک بار پھر چئیرمین کو تبدیل کردیا گیا، چئیرمین انٹر بورڈ کراچی ذوالفقار شاہ کی جگہ پروفیسر امیر حسین قادری کو بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی کا قائم مقام چئیرمین مقرر کیا گیا، محکمہ بورڈز و جامعات کے حکم پر نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close