موبائل فون خریدنے والوں کو خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے نئے موبائل فون خریدنے والے شہریوں کو خبردار کردیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کیلئے انتباہ جاری کیا گیا جس میں انہیں موبائل خریدتے وقت محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا کہ موبائل ہمیشہ قابل اعتماد ذرائع سے خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون کی وارنٹی ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ نیا موبائل خریدتے وقت ڈبے پر پی ٹی آئی کی سٹیمپ بھی چیک کریں اور اپنے فون کی تصدیق آفیشل ویب سائٹ https://dirbs.pta.gov.pk/ سے کریں۔

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے 8484 پر ٹیکسٹ میسج کرنے کا بھی کہا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by PTA (@ptaofficialpk)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں