اسلام آباد میں 5دن کیلئے تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (پی این آئی) شہراقتدارمیں 12سے16اکتوبرتک شادی ہالز،کیفے،ریسٹورنٹ اورسنوکر کلب بندکرنےکاحکم جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، 12سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لئے گئے، نوٹسز تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close