ڈیرہ غازی خان (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا، کل لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے رہائی کے آڈر دیئے تھے۔یاد رہے کہ زرتاج گل کو تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر ڈی آئی خان سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد زرتاج گل کے شوہر کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں