سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن ،کئی دہشتگرد ہلاک کردیئے

راولپنڈی (پی این آئی) سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 خوارجی دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 2 خوارجی دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ہلاک خوارج سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید برآں آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے ضلع ژوب میں فرنٹیئرکور کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، سکیورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی میں مطلوب دہشتگرد عمر عرف عمر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار جمشید خان شہید ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بلوچستان میں امن وترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام ترکوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close