وفاقی حکومت نے 2 وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق وزارت توانائی اور وزارت آبی وسائل کو ایک کر دیا جائے گا، دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔یہ وزارتیں ضم ہونے کے بعد انرجی، واپڈا، این ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں، دونوں وزارتوں کا وزیر اور سیکریٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا۔
وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق ایک وزارت ہونے سے سالانہ اربوں روپے کے اخراجات کی بچت ہو سکے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس انضمام سے اضافی اسٹاف، ٹرانسپورٹ اور دیگر ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا، پانی و بجلی کے منصوبوں کی رفتار تیز ہو سکے گی۔وزارت آبی وسائل کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ متعدد دیگر وزارتوں کو بھی ضم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں