9 مئی کے مقدمات، فرد جرم عائد کیوں نہ ہو سکی؟

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعے اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

علاوہ ازیں 9 مئی کے دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں چالان کی نقول آئندہ سماعت پر پیش کیے جانے کا امکان ہے، کیس کے 14 مقدمات میں چالان کی نقول اور فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی تاحال نہیں ہو سکی ہے۔9 مئی کے ملزمان میں بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شبلی فراز، شیریں مزاری اور عمر ایوب سمیت 500 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے آج عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں