سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی لگا دی گئی

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسےمیں جانے پر پابندی لگا دی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کےتمام سرکاری محکموں اور ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے پروگرام یا سرگرمی میں شرکت پر قانونی کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسمانی، مالی یا دوسری صورت میں شرکت، ظاہر یا خفیہ، غیرقانونی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close