اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے احتجاج کے دوران سرکاری ونجی املاک کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔آئی جی آفس نے نقصانات کی رپورٹ چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوا دی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نقصانات ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی آئی احتجاج کے دوران ساڑھے 14 کروڑ روپے مالیت کے 441 سیف سٹی کیمروں کو بھی نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ پولیس کی 10 گاڑیوں،31 موٹرسائیکلوں،51 گیس ماسکس کو نقصان پہنچا اور احتجاجی مظاہرین نے 3 نجی گاڑیوں اور ایک کرین کو بھی نقصان پہنچایا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 31 زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ ہفتے کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہمراہ آئے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں