ایم بی بی ایس طلبا کیلئے بری خبر، داخلہ ٹیسٹ فیس میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی)نے ایم بی بی ایس کرنے والے طلباء کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کیا،نجی میڈیکل کالج کے طالبعلم پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کے لیے 15ہزار جمع کروائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نجی میڈیکل کالج کے طلبا کی رجسٹریشن فیس10 ہزار تھی سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طالبعلم 7ہزار روپے جمع کراوئیں گے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) نے فیس میں اضافے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close