صوابی(پی این آئی) پشاور کے علاقے صوابی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے ،حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے نواحی علاقے گندف برکلے کے پہاڑی علاقے میں دوران پرواز تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ڈی پی او ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں ۔ پائلٹس نے پیرا شوٹ کے ذریعے طیارے سے انجیکٹ کیا۔ ڈی پی اوکا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں پائلٹس کو کوئی بڑی انجری نہیں ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ملبہ اٹھا کرلے گئے جبکہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا دبئی سے اڑان بھرنے والا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔ اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر انجن میں خرابی کی وارننگ ملی اور طیارے کے ٹائرپھٹ گئے تھے۔ طیارے کے ٹائر پھٹنے کے باعث پرواز کے 172 مسافروں کو لاﺅنج منتقل کردیا گیاتھا۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ دبئی سے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر انجن میں خرابی کی وارننگ ملی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں