اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ اسلام آباد میں احتجاج کی کال دیے جانے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف نے دوبارہ سے احتجاج کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایک بار پھر اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا احتجاج جاری رکھے گی، ملتان، ساہیول، ڈیرہ غازی خان ، لاہور اور فیصل آباد میں آئندہ ہفتے احتجاج کئے جائیں گے جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں 14 اکتوبر کو احتجاج کیا جائے گا جبکہ ملتان اور ساہیوال میں 11 اکتوبر کو احتجاج کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے شیڈیول کے مطابق پی ٹی آئی گجرانوالہ اور سرگودھا میں 12 اکتوبر کو احتجاج کرے گی جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 13 اکتوبر کو احتجاج کیا جائے گا۔پولٹیکل کمیٹی میں گرینڈ احتجاج کا بھی فیصلہ کیا جائے گا، اور پورے پاکستان کو اسلام آباد احتجاج کی کال دے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں