پی ٹی آئی احتجاج میں کتنا نقصان ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے احتجاج کے دوران سرکاری ونجی املاک کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نقصانات ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی آئی احتجاج کے دوران ساڑھے 14 کروڑ روپے مالیت کے 441 سیف سٹی کیمروں کو بھی نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ پولیس کی 10 گاڑیوں،31 موٹرسائیکلوں،51 گیس ماسکس کو نقصان پہنچا اور احتجاجی مظاہرین نے 3 نجی گاڑیوں اور ایک کرین کو بھی نقصان پہنچایا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 31 زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ ہفتے کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہمراہ آئے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی گئی۔تاہم پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا جبکہ پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر شیلنگ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close