پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔
پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔
پی ٹی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔ اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کا انتظام کیا جاسکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں