سرکاری افسران کیلئے اچھی خبر آگئی ،دیکھیں

اسلام آباد : گریڈ 19 اور 20 افسران کی ترقی کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترقی کے منتظر گریڈ 19 اور 20 کے سیکڑوں افسران کیلئے اچھی خبر آگئی ، ذرائع نے بتایا کہ افسران کی ترقی کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی تفصیلات طلب کرلیں، اجلاس میں سیکڑوں افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا تھا کہ بورڈ کا اجلاس تقریباً 14ماہ سے التواء کا شکار ہے، گریڈ 20 اور 21 میں تقریباً 700 آسامیاں خالی ہیں۔خیال رہے افسران کی ترقی کیلئے بورڈ کا آخری اجلاس اگست 2023 میں منعقد ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close