بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی سے متعلق بڑی خبر

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست مسترد کردی اور کہا کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،درخواست گزار نے بتایا کہ بجلی بلوں میں ٹیکس بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انکم ٹیکس دینے والے گھریلوصارفین پر ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوتا۔

عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا آپ ٹیکس اداکرتےہیں؟ تو درخواست گزار نے جواب دیا کہ عدالت حکم دے تو دستاویز پیش کردیں گے، جس پر عدالت نے کہا پٹیشن فائل کرنےکا حکم عدالت نے دیا تھا؟درخواست گزار نے بتایا ک سپریم کورٹ نےسبسڈی دینےکاحکم دیااس بنیادپرپٹیشن دائرکی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سوال کیا عدالت سبسڈی دینےکا حکم کیوں دےگی؟ آپ غلط ہیں، عدالت کاحکم رینٹل پاورپلانٹ کے کیس میں تھا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹیکس کاٹتےہیں پتہ نہیں جمع کہاں کرایاجاتا ہے، سیلزٹیکس قانون میں بھی صارفین کیلئے بجلی پرٹیکس کاقانون نہیں ہے، اختیارات صرف وفاقی حکومت استعمال کرسکتی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نےبجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست مسترد کردی اور کہا کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں