زرتاج گل کی رہائی کا حکم جاری

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما و سابق وزیر زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

زرتاج گل کی 30 روزہ نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی۔جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہائی کا حکم دیا۔یاد رہے کہ زرتاج گل کو تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر ڈی آئی خان سے حراست میں لیا گیا تھا۔جس کے بعد زرتاج گل کے شوہر کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close