اسلام آباد، لاہور اور کراچی کی 7 پروازیں منسوخ، وجہ کیا بنی؟

آپریشنل مسائل کے سبب کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 7 پرواز یں منسوخ ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی کراچی لاہور کی پروازیں ، پی آئی اے کی کراچی دبئی کی پرواز ، اسلام آباد کراچی کی نجی ائیر کی 2 پروازیں جب کہ اسلام آباد چترال کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔دوسری جانب استنبول کراچی کی 4 پروازیں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ، جدہ کراچی کی پرواز 2 گھنٹہ، کراچی ٹورنٹو کی پرواز 2 گھنٹہ، جدہ سیالکوٹ کی پروازیں 4 سے ساڑھے 5 گھنٹے، جدہ اسلام آباد کی پرواز سوا سے ڈیڑھ گھنٹہ اور اسلام آباد، جدہ شارجہ مدینہ استنبول گلگت کی پروازیں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی پرواز 6گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے ، لاہور دبئی کی پرواز سوا 8 گھنٹے تاخیر سے رات 1:15 بجے روانہ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close