جاسوس پکڑا گیا

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ جاسوس سے دستی بم، اوان بم، لانچر، نائن ایم ایم پستول اور مختلف محکموں کے سروس کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ملزم کے پاس مختلف ناموں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا جاسوس ہے، اس کے قبضے سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشہ جات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم کے خلاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close