بینظیر تعلیمی وظائف،طلباء کے لیے خوشخبری، کیسے مستفید ہوسکتے ہیں؟ جانیں

لاہور: حکومت نے بینظیر تعلیمی وظائف میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مستحق طلباء کو امداد فراہم کی جائے گی۔بینظیر تعلیمی وظائف کی اضافی رقم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی اور توقع ہے کہ ملک بھر میں 60 لاکھ سے زائد طلباء اس سے مستفید ہوں گے۔

یہ وظائف نرسری سے لے کر بارہویں جماعت تک کے طالب علموں کی والدہ کو تقسیم کیا جائے گا لیکن اس کے لیے والدین کو پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ہوگا۔وظائف میں اضافے کا مقصد لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بناسکیں اور ان پر سے بچوں کی تعلیم کے لیے مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے ۔بی آئی ایس پی ایجوکیشنل اسکالرشپ میں شمولیت کے لیے والدین درخواست دے سکتے ہیں اور سہ ماہی قسطیں وصول کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بی آئی ایس پی ریسورس ایجوکیشن ایپ کے آغاز کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو بھی آسان بنادیا گیا ہے۔والدین مالی امداد حاصل کرنے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کے ب فارم پر والدہ کا شناختی کارڈ نمبر درست درج ہے۔اگر بچہ اسکول تبدیل کرے گا تو والدین کو نئی انڈومنٹ سلپ حاصل کرنی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close