جے یوآئی کاآئندہ پانچ سال کے مجلس عاملہ کا اعلان

مولانا عطاءالرحمن دوسری بار بلامقابلہ امیر اور مولانا عطاءالحق دوسری بار بلامقابلہ جنرل سیکرٹری جبکہ عبدالجلیل جان 11 ویں بار صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوگئے۔

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس اور مولانا محمد قاسم جے یو آئی کے صوبائی سرپرست ہونگے جبکہ نائب امراء میں مفتی عبیداللہ ہنگو، مولانا ضیاء اللہ لکی مروت، مولانا عبدالحسیب پشاور، مفتی ناصر محمود مانسہرہ، شاہ حسین الائی اور حماد اعظم ایڈوکیٹ کرک ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہونگے۔

دیگرعہدیداروں میں نورالاسلام سیکرٹری مالیات، محمد اسرار مروت صوبائی سالار اور صداقت خان کوآرڈینیٹر ڈیجٹل میڈیا منتخب کیا گیا ہے، نومنتخب مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس 10 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close