آئی پی پیز سے مہنگی بجلی پیداوار کے معاملے پر وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی پانچ آئی پی پیز کے نام سامنے آگئے۔ پہلے مرحلے میں تقریبا 2400میگاواٹ صلاحیت کے پانچ آئی پی پیزبند ہو جائیں گی۔
بند کی جانے والی آئی پی پیز میں 1200میگاواٹ سے زائد صلاحیت کا حبکو پاور پلانٹ شامل ہے۔ 362میگاواٹ صلاحیت کا اے ای ایس لعل پیر بند ہونے والی آئی پی پیز میں شامل ہے۔
224 میگاواٹ کا اٹلس پاورپلانٹ بھی بند کردیا جائے گا جب کہ 136 میگاواٹ صلاحیت کا حامل صبا پاور بھی بند کئے جانے والے آئی پی پیز میں شامل ہے۔ 450 میگاواٹ کے روش پلانٹ کو بھی بند کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں