چینی قافلے پر خودکش حملہ ،چین کا ردعمل سامنے آ گیا

چین کی وزارت خارجہ نے کراچی میں چینی قافلے پر خودکش حملے پر ردعمل میں پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سی پیک، چینی شہریوں، چینی پروجیکٹ اور اداروں کے تحفظ کے مؤثراقدامات کرے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی شہریوں پر ہوئے حملے پر گہری تشویش ہے اور چینی شہریوں پر ہوئے دہشتگرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے کے متاثرین اور انکے اہلخانہ سےدلی تعزیت کرتے ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے، پاک چین اعتماد، تعاون اور سی پیک کونقصان پہنچانے کی دہشتگرد قوتوں کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی اور چین پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانےکیلئے پاکستان کےساتھ کام کرنےکو تیار ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ایمرجنسی رسپانس میکنزم فعال کر دیا گیا اور حلے کے فوراً بعد ایمرجنسی رسپانس میکنزم سے صورتحال کی نگرانی شروع کردی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین پاکستانی حکام سے زخمیوں کی ہر ممکن داد رسی اور دہشتگرد حملے کی مکمل تحقیقات کی درخواست کرتا ہے، پاکستانی حکام سےمجرموں کوانصاف کےکٹہرےمیں لانے کی درخواست ہے۔چین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سی پیک، چینی شہریوں، چینی پروجیکٹ اور اداروں کے تحفظ کے مؤثراقدامات کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ شب کراچی ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں