ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سنددینے پر غور

جامعہ کراچی کی جانب سے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیرصدارت منگل کی دوپہر 3 بجے ہوگا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی سند دینےکی باقاعدہ سفارش صوبےکی سرکاری جامعات کے چانسلر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سےکی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close