نیا محکمہ بنادیا گیا

لاہور: پنجاب میں اشیا خورونوش کی دستیابی اور قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے نیا محکمہ بنایا گیا ہے، کموڈیٹیز مینجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا گیا۔گراں فروشی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے کموڈیٹیز مینجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے، نیا محکمہ زراعت، خوراک اور انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ذیلی شعبوں کے انضمام سے تشکیل دیا گیا ہے۔

نئے محکمے کے انڈر میں ایک خودمختار ادارہ اور 5 اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ قائم کیے گئے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی، پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نئے محکمے کے ماتحت ہونگے۔اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس میں ڈی جی کموڈیٹیز، ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر پنجاب بھی شامل ہیں، ڈائریکٹر آف ایگریکلچراکنامک اینڈ مارکیٹنگ، ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرمارکٹنگ بھی اس میں شامل ہیں۔

ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھی نئے محکمے کے ماتحت کردیا گیا ہے جبکہ گندم کی خریداری، اسٹوریج کی ذمہ داری بھی کموڈیٹیز مینجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردی گئی ہے۔گندم کی منتقلی، ریلیز اور خریداری کے سلسلے میں بینکوں سے قرض کے معاملات بھی نئے محکمے کے ماتحت طے کیے جائیں گے۔فوڈ کی ہائی جین کوالٹی کو بہتر بنانا بھی نئے محکمے کا کام ہو گا، فلور اور شوگر ملز کی ریگولرازیشن بھی نئے محکمے کے سپرد کردی گئی ہے، پنجاب میں گندم خریداری کرنے والا محکمہ فوڈ ڈائریکٹوریٹ بھی ضم کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close