وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی روپوشی کا معاملہ، رانا ثنااللہ کا رد عمل بھی سامنےآ گیا

پاکستان رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ’ڈرامہ‘ قرار دیدیا

رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ’ڈرامہ‘ قرار دیدیا

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور ’ڈرامہ‘ ہے اور پوری پی ٹی آئی اس ’ڈرامے‘ پر لگی تھی کہ وزیراعلیٰ مسنگ پرسن ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے، یہ چاہتے ہیں بحران سے ملک نہ نکلے، یہ چاہتے ہیں ایس سی او کو سبوتاژ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے دیکھا کہ ڈرامہ ناکام ہو رہا ہے تو اسمبلی میں اسپیچ کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگوں کو سمجھ آگئی، یہ ملک دشمن ہیں، فتنہ ہیں، ملک میں افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ لیڈر روپوش ہوجائے۔

علی امین 24 گھنٹے سے زائد غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں منظر عام پر آگئے

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بتائیں کہ انہوں نے یہ ڈرامہ کیوں رچایا، کمپین شروع کی گئی کہ علی امین کو اغوا کرلیا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جھوٹ ان کا وطیرہ ہے، امن و امان تباہ کرنے کا ان کا منصوبہ ناکام ہوا، ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ایکسپوژ ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزخیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے سے زائد وقت تک منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے تھے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات تھیں، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا، ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں