سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج نہیں کرسکیں گے، اس حوالے سے عدالت نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم کے تحت سرکاری ملازمین سول سیکریٹریٹ اور شاہراہوں میں احتجاج سے باز رہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے لئے مقامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات کی پیروی کی جائے تاہم ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے جو ملازم سرکاری اعلامیے کی خلاف ورزی کریگا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close