مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروادی۔

اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر ایوان صدر میں کل سہہ پہر 3 بجے اے پی سی ہوگی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے، وہ کل ایوان صدر میں یوم غزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close