پی ٹی آئی کوبڑا جھٹکا ،ایک اورمرکزی رہنماگرفتار ہونے کی خبر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا، انھیں گزشتہ روز رات میں سلام آباد پولیس نے حراست میں لیا۔

اعظم سواتی کو گزشتہ روز رات 11 بجے اسلام آباد پولیس نے گرفتارکیا، رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو گرفتار کرکے پہلے تھانہ سنگجانی منتقل کیاگیا، پھر رات گئے انھیں تھانہ سنگجانی سے سی آئی اے سینٹرمنتقل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری ذرائع اس سے انکاری ہیںمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ ثبوت ہے وزیراعلیٰ کو زبردستی حراست میں لےلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close