پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن مبینہ طورپر لاہور سے کوئی لیڈر باہر نہیں آیا اور اس سلسلے میں عالیہ حمزہ کی مایوس کن آڈیو لیک سامنے آگئی ہے۔
آڈیو میں ان کاکہناتھاکہ ’میں نے سارا کچھ دیکھا ہے، میں خود اسی لیے موجود تھی کہ اب لوگوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو، قیادت بھی کچھ اس طرح کرتی ہے تو کم از کم میں اپنےلوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں گی، میں یہ کھلے عام کہہ رہی ہوں کہ ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی مجھے کہیں نظر نہیں آئے، کس نے کہاں لیڈکیا؟ مجھے صرف ویڈیو ز دکھا دیں کہ مینار پاکستان پر رضوان کی ٹیم ، یوتھ ونگ کے زوہیب اور آپ لوگوں کے علاوہ کون تھا؟ ٹیمیں کہاں تھیں؟‘
ان کامزید کہناتھاکہ ’میں تو ٹیم پر یقین رکھتی ہوں، اگر ایک یونین کونسل کا بندہ پچاس لوگ نہیں نکال سکتا،41 یونین کونسلز کا مطلب ہے کہ دو اڑھائی ہزار بندہ تو این اے 118 سے صرف ہوجاتا، صرف ورکر لڑا، کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا، کسی کو اچھا لگے یا برا، یہ اپ سیٹنگ تھا، یہ خان کی کال تھی‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں