خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سی سی ٹی وی ویڈیومنظر عام پر ، دیکھیں

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی،ویڈیو میں علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا ہاؤس میں کالی شلوار قمیص میں داخل ہوئے۔

علی امین گنڈاپور لباس تبدیل کر کے دوسرے رنگ کے کپڑوں میں خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہوئے، وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہو ئے۔ویڈیو میں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہر جاتے دیکھا جا سکتا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں موجود نہیں، وہاں سے بھاگ گئے تھے۔ڈی چوک پر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ علم نہیں کہ علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے، وہ ہماری حراست میں نہیں ہیں۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کسی اور ادارے کی حراست میں بھی نہیں، وہ خود بھاگے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close