جماعت اسلامی کا ملین مارچ مؤخر، نئی تاریخ کیا؟ جانیں

جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ مؤخر کردیا گیا تاہم اب شنگائی تعاون کانفرنس کے بعد غزہ ملین مارچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر غزہ ملین مارچ مؤخر کیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کل میلوڈی مارکیٹ میں یکجہتی فلسطین کی عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے 7 اکتوبر کو غزہ ملین مارچ کا اعلان کر رکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close