پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسہ میں شامل ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیکرٹری ریلیف کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور گاڑیوں کی تفصیلات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ جلسے میں کتنی ریسکیو 1122 اہلکار اور گاڑیاں استعمال ہوئیں تفصیلات دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں