اسلام آباد (پی این آئی) گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں خیبرپختونخواہ میں گورنر راج
لگانے پر کوئی بات نہیں ہوئی،جنوبی خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے، دفاتر اور عدالتیں ڈی آئی خان میں شفٹ ہورہی ہیں، کیاانڈین وزیرخارجہ کو احتجاج بلا کر خطاب کی دعوت دینا حب الوطنی ہے؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کریت ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپورسب کو راستے میں چھوڑ کر خود خیبرپختونخواہ ہاؤس پہنچے ہیں ان کو چاہیے تھا ڈی
چوک جاتے ناں،فرض کرو اگر علی امین ڈی چوک پہنچ کر احتجاج بھی کرتے تو ڈی چوک پر احتجاج کرنے سے کیا عمران خان رہا ہوجائیں گے، عمران خان اپنے کیسز کی وجہ سے جیل میں ہیں، کیسز عدالتوں نے سننے ہیں، وزیراعظم یا وفاقی وزراء تو ان کے کیسز نہیں سن رہے۔
پی ٹی آئی کا سارا رونا دھونا این آر او لینے کیلئے ہے۔ علی امین کی گرفتاری سے متعلق میرے پاس کوئی اطلاع نہیں، اسلام آباد میں موبائل سروس بھی کام نہیں کررہی شاید اس وجہ سے رابطہ نہ ہورہا ہو، میں نے بھی سوشل میڈیا پر دیکھا، میرے پاس اس بارے کوئی معلومات نہیں۔وارنٹ گرفتاری عدالت نے جاری کیا ہے حکومت نے نہیں کہا، اگر وہ شراب کی بوتلیں غیراسلحہ لے کر گھومے گا تو
کیا وزیراعلیٰ کو یہ سب کرنے کا حق ہے؟ وزیراعظم سے ملاقات میں خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال پر آگاہ کیا، اس میں گورنر راج پر کوئی بات نہیں ہوئی، علاقے نوگوایریا بن چکے ہیں، صوبائی حکومت لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا سے پتا چل رہا کہ جنوبی خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے۔ کراچی میں اگر ایک موبائل چوری ہوتا ہے تو میڈیا پوچھتا مراد علی شاہ کہاں ہے؟ لیکن خیبرپختو نخواہ میں لوگ شہید ہورہے لوٹ مار ہورہی میڈیا نے کبھی پوچھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کہاں ہے؟آج اگرٹانک کے دفاتر اور عدالتیں ڈی آئی خان میں شفٹ ہورہی ہیں، اس پر میڈیا نے کبھی کوئی بات نہیں کی۔
صوبے میں اس قدر بدترین صورتحال ہے لیکن وہاں کا وزیراعلیٰ کہتا ہم نے ڈی چوک جلسہ کرنا ہے اور انڈین وزیرخارجہ کو بلا کر خطاب کرانا ہے؟آپ خود بتا رہے کہ کتنے محب وطن ہیں، جب شی جن پنگ آتا ہے اس وقت دھرنا دیتے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ، اب پھر کانفرنس ہورہی ہے تو احتجاج کررہے کیا آپ محب وطن ہیں؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں