وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ اب بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے۔ آگے کیا لائحہ عمل ہوگا، اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں جبکہ ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر پہنچ گئے ہیں، اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے، اس کے بعد ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا، ہمارا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں