اہم پی ٹی آئی رہنما کیلئے بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے ورکر مصطفین کاظمی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران مصطفین کاظمی کو پیش کیا گیا۔

مصطفین کاظمی کی جانب سے ایمان مزاری، رضوان اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کے سامنے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close