علی امین گنڈاپور کو کتنے ماہ کی ضمانت مل گئی؟

پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو 1 ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت درخواست گزار علی امین گنڈا پور کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اسلام آباد جانا چاہتے ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے۔عدالت نے کہا کہ پہلے ہم نے تو حفاظتی ضمانت دی ہے۔علی امین گنڈا پور کے وکیل نے جواب دیا کہ حفاظتی ضمانت آج ختم ہو رہی ہے۔

جس پر عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو 1 ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close