جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا، تب تک آگے جاتے جائیں گے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ، تب تک آگے جاتے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی واپسی کا کیا پلان ہے؟ جواب میں گنڈاپور نے کہا کہ واپسی کا آپ کو پتا چل جائے گا کہ کیا انتظامات ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ، تب تک آگے جاتے جائیں گے، منزل ڈی چوک ہے، پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے نکلنا ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرا اختیاربانی پی ٹی آئی کے پاس ہے وہ جو حکم دیں گے اس پرعمل کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کروں گا، احتجاج ملتوی کرنے کے لیے مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، مجھ سے کسی کو بھی رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں، بانی پی ٹی آئی ہماری ریڈ لائن ہیں ، وہ جو حکم دیں گے اس پر عمل ہوگا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا پرامن احتجاج ہے ، تشدد کیا گیا تو ذمہ دار تشدد کرنے والے ہوں گے، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا تو تب بھی جاؤں گا۔خیال رہے کہ اس سےپہلے صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے وزیراعلیٰ کے پی سے وفاقی حکومت کے رابطوں کی تصدیق کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close