اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فریقین کو نوٹس جاری کیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر فریقین کو آئندہ ہفتے تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 13 جولائی سے اس کیس میں قید ہیں، ٹرائل کورٹ نے ان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ پیر کو دوبارہ سماعت کے مقرر کر دے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیس کو معمول کے مطابق چلنے دیں، اگلے ہفتے کی نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں