سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

کراچی: سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا، ایس بی سی اے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے سابق صدر عارف علوی جو کہ ڈینٹسٹ بھی ہیں، ان کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رہائشی بنگلے میں قائم کلینک کو سیل کیا۔ مزید تفصیل بتاتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close