پی ٹی آئی نے حکومت کو ڈی چوک کا احتجاج مؤخر کرنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک کا احتجاج مؤ خر کرنے کی مشروط پیشکش کردی۔

جیوز نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے حکومت کو پیشکش کی کہ اگر حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کو 23 اکتوبر سے آگے لے جائے تو تحریک انصاف بھی اپنے جلسے جلوس اور دھرنے مؤخر کردے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ کسی صورت بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کل کوئی اسلام آباد آئےگا تو پھر ہم سے شکوہ نہ کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دھاوا بولے گا تو اسے کوئی نرمی یا رعایت نہیں دی جائےگی، پولیس نے پوری تیاری کر رکھی ہے، سکیورٹی انتظامات میں کوئی نرمی نہیں کی جائےگی، پیراملٹری فورسز ، رینجرز ، آرمی کو طلب کرلیا ہے، تحریک انصاف کی قیادت کو احتجاج کی کال پر نظرثانی کرنی چاہیے،کل تک کا وقت ہے ، انہیں سوچنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close