سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا

کراچی(پی این آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے نے کہا کہ ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلےمیں قائم تھا،ایس بی سی اےاورپولیس کی نفری نےکارروائی میں حصہ لیا، کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹرشکیل جمالی کی سربراہی میں کی گئی ، عارف علوی کاڈینٹل کلینک سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close