پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر اور 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں، مینار پاکستان گراؤنڈ کے اطراف میں ابھی سے ہی کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد سے 412 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج سے قبل مری روڈ اور فیض آباد میں مزید کنٹینرز پہنچ گئے ہیں، جبکہ احتجاج کے باعث اسلام آباد کے داخلی راستوں کو مکمل بند رکھا جائے گا۔صوابی، ہارون آباد، برہان، جی ٹی روڈ ، براہمہ بہتر، واہ کینٹ اور میاں خان کے مقامات پر موٹرویز بھی بند کر دی گئی ہیں۔ ریسٹ ایریا میں ہیوی مشینری پہنچ گئی ہے جبکہ فائر برگیڈ، موبائل کرینز، ایمبولینس بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کردی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں