اسلام آباد(آئی این پی ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری سے متعلق دستاویز سامنے آگئیں، جس میں بتایا سکندر سلطان جب الیکشن کمشن کے چیف بنے تب حاضر سروس افسر نہیں تھے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری سے متعلق دستاویزپر آگئی۔سکندرسلطان راجہ 2019 میں گریڈ 22 سے بیوروکریسی سے ریٹائرہوئے اور سال 2020 میں تمام آئینی تقاضے پوری کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر مقرر ہوئے، وہ 4 جنوری 2020 کو مقرر ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سکندر سلطان جب الیکشن کمشن کے چیف بنے تب حاضر سروس افسر نہیں تھے، وہ 30 نومبر 2019 کو ریٹائرڈ ہوئےتھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمشن کے چیف کے عہدے پر آئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سکندر سلطان اُس وقت سیکریٹری ریلوے ڈویژن تھے اور پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے تھے، وہ ملازمت کےدوران الیکشن کمشن کے چیف مقرر نہیں ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں