وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 4 اکتوبر سے متعلق پی ٹی آئی کارکنان کیلئے اہم پیغام

 

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جتنا بھی وقت لگے، جتنی بھی رکاوٹیں ہوں لیکن احتجاج کیلئے ڈی چوک پہنچنا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں پُرامن احتجاج ہوگا، خیبر پختونخوا سے قافلہ ان کی قیادت میں نکلے گا۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے علاوہ تمام حکومتیں مینڈیٹ چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہر صورت میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، قوم اور بانی پی ٹی آئی کیلئے نکلیں گے۔

 بانیٔ پی ٹی آئی کے حق میں چانسلر الیکشن کیلئے 176 آکسفورڈ یونیورسٹی ارکان کی درخواست

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close