نواز شریف نے ملک کے موجودہ حالات کا ذمے دار کس کو قرار دے دیا؟

لاہور(پی این آئی) نواز شریف نے عوام کو ملک کے موجودہ حالات کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے نہیں پوچھا مجھے کیوں نکالا؟ اگر آپ ان چیزوں کا نوٹس نہیں لیں گے پاکستان کے حالات خدانخواستہ اسی طرح کے رہیں گے۔ بدھ کے روز ’’اپنی چھت اپنا گھر اسکیم ‘‘کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ آج ہماری بہت بڑی آبادی چھت سے محروم ہے ۔

ہم نے یہ کام بہت پہلے شروع کیا تھا،زیادہ دور کی بات نہیں میرے پہلے دور کی طرف چلے جائیں جب میں پاکستان کاوزیراعظم بنا تو اس طرح کی اور بہت سی اسکیمیں شروع کیں لیکن ڈھائی پونے تین سال بعد ہمیں فارغ کر دیا گیا ،پھر آئے توآدھا وقت بھی پورا نہیں کیا تو پھر فارغ کر دیا گیا ، تیسری مرتبہ آئے اورمشکل سے آدھا وقت پورا کیا تو پھر فارغ کر دیاگیا ، جب ملک کے لئے اتنے اچھے کام ہو رہے تو پھر کیوں ایسا کیا گیا؟ جب میری حکومت کو ختم کیا گیا تو دوبارہ آئی ایم ایف آ گیا ، کیا کبھی آپ نے ان باتوں پر غور کیا ہے ، نہیں کیا ورنہ ان کی مجال نہ ہوتی کہ ہم پنجاب میں حملہ آور ہونے آرہے ہیں پنجاب پریلغار کرنے آرہے ہیں،پنجاب اورخیبر پختوانخواہ کی آپس میں لڑائی کراناچاہتے ہو ، خون خرابا کراناچاہتے ہیں آپ کے عزائم کیا ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں