حکومت نے ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے ہیں۔سٹیبلشنٹ ڈویژن نے 30 ستمبر2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردی ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں سٹیبلشنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے تحت رائٹ سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سٹیبلشنٹ ڈویژن کو 30 ستمبر 2024 کے بعد سے انکی خدمات درکار نہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ باقی وزارتیں اور ڈویژنز بھی اپنے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ خود کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔یاد رہے 3 روز قبل ہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نوازشریف کا لندن جانے کا پروگرام مؤخر،کیوں ؟ جانیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close